Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گول کیپر اونائی سیمون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

گول کیپر اونائی سیمون نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سیاست 1 week ago

لاس اینجلس، 3 جولائی (آئی اے این ایس) اسپین کے گول کیپر اونائی سیمون نے فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں مسلسل 519 منٹ تک بغیرکوئی گول کھائے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام درج کر لیا۔ انہوں نے اٹلی کے لیجنڈری گول کیپر والٹر زینگا کا 1990 سے قائم 518 منٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ تاریخی کارنامہ اسپین کی آسٹریا کے خلاف 3-0 کی فتح کے دوران مکمل ہوا۔ سیمون کا یہ ریکارڈ ورلڈ کپ 2022 اور 2026 کے میچز پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے مسلسل پانچ ورلڈ کپ میچوں میں کلین شیٹ برقرار رکھی، جبکہ اس سے قبل وہ اسپین کے سابق کپتان ایکر کیسیاس کا قومی ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی اس کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu