Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فلمی اداکارہ و رکن پارلیمان کا دیانتداری سے فرائض نبھانے کا عزم

فلمی اداکارہ و رکن پارلیمان کا دیانتداری سے فرائض نبھانے کا عزم

سیاست 3 weeks ago

دمشق۔ 3 جولائی (ایجنسیز) شام میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اداکارہ روزینا لاذقانی نے پہلی مرتبہ '' ایکس'' پر بیان جاری کیا ہے۔ روزینا لاذقانی نے کہا '' میں اللہ العظیم کی قسم کھاتی ہوں کہ میں اپنی ذمہ داری دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ نبھاؤں گی اور شام اور اس کے عوام کی بہتری کیلئے کام کروں گی''۔ روزینا لاذقانی نے مزید کہا کہ یہ ذمہ داری ایک قومی فریضہ ہے جس کیلئے آنے والے مرحلے میں کام اور اخلاص کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شام اور اس کے عوام کی خدمت کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu