Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سب انسپکٹر پولیس بورا بنڈہ معطل خاتون کانسٹبل کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شاخسانہ

سب انسپکٹر پولیس بورا بنڈہ معطل خاتون کانسٹبل کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شاخسانہ

سیاست 4 days ago

حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر کو خاتون پولیس کانسٹبل سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے الزام پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شیخ ناگول میراں جو بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن کا سب انسپکٹر ہے کے خلاف اُس کی بیوی ریحانہ جو 3 بچوں کی ماںہے نے ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ اور پولیس کمشنر حیدرآباد سے اپنے شوہر کے خلاف تحریری شکایت کی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر نے ایک خاتون پولیس کانسٹبل سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر اور اُس کی بیوی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور آئے دن جھگڑے ہورہے تھے۔ اپنے شوہر کی اِس حرکت کے خلاف ریحانہ نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے شکایت کی۔ جس کے نتیجہ میں کمشنر پولیس حیدرآباد نے ناگول میراں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر اُس کے خاتون کانسٹبل سے ناجائز تعلقات کا پتہ چلا۔ب؍V

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu