Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جوکووچ سیمی فائنل میں

جوکووچ سیمی فائنل میں

سیاست 1 day ago

لندن8جولائی (یو این آئی) ٹینس دنیا کے دو سرکردہ کھلاڑی یانک سنر اور نوواک جوکووچ لگاتار دوسرے سال ومبلڈن 2026کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے ۔ سینٹر کورٹ پر دو اسٹارز کے درمیان ہونے والے مقابلے سے یہ طے ہو گا کہ اتوار کو چمپئن شپ کا خطابی مقابلہ کون کھیلے گا۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور اٹلی کے اسٹار سنر نے اپنے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف کوراست سیٹوں میں شکست دی،جوکووچ نے تیسری سیڈ فیلکس آگر ایلیا سیمے کو پانچ سیٹوں اور پانچ گھنٹے چلے سنسنی خیز میچ میں شکست دی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu