Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
می سیوا اور دیگر خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایت: جاجو

می سیوا اور دیگر خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایت: جاجو

سیاست 1 week ago

مرکزی حکومت کے سکریٹری کی ویڈیو کانفرنس میں شرکتحیدرآباد ۔8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سنجے جاجو نے مرکزی حکومت کے کابینی سکریٹری منوج گوئل آئی اے ایس کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ کے آبپاشی اور ریلوے پراجکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کی تکمیل میں مرکز اور ریاستی حکومت حصہ داری ادا کر رہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کے اشتراک سے زیر التواء کاموں کی عاجلانہ تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسپیشل چیف سکریٹری آر اینڈ بی وکاس راج ، سکریٹری فینانس سندیپ کمار سلطانیہ ، سکریٹری آبپاشی ای سریدھر ، سکریٹری ریونیو لوکیش کمار نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو نے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عوامی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ کے اقدامات پر بات چیت کی۔ سنجے جاجو نے می سیوا خدمات اور دیگر عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔1/k

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu