Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ریونت ریڈی آندھرا پردیش کو پانی چھوڑتے ہوئے گرودکشنا دے رہے ہیں

ریونت ریڈی آندھرا پردیش کو پانی چھوڑتے ہوئے گرودکشنا دے رہے ہیں

سیاست 2 weeks ago

تلنگانہ سے مجرمانہ لاپرواہی کرنے والے چیف منسٹر اور وزیر آبپاشی کو پھانسی دی جائے: ہریش راؤحیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو کو ''گرو دکشنا'' دینے کے لئے تلنگانہ کا پانی آزادانہ طور پر نیچے چھوڑ رہے ہیں جو کہ تلنگانہ کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ آج تلنگانہ بھون میں کالیشورم پراجکٹ پر ایک جامع پاور پوائنٹ پرزنٹیش (PPT) پیش کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ ہریش راؤ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بالائی ریاستوں میں بھاری بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے تالابوں اور پراجکٹس کو پھر نے کا بہترین موقع ہے لیکن حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کے باعث پانی کو لفٹ کرنے کے بجائے بغیر موٹرس چلائے پانی کو نیچے کی طرف بتایا جارہا ہے۔ اپنے پریزنٹیشن کے دوران زمینی حقائق کو اجاگر کرتے ہوئے ہریش راؤ نے بتایا کہ بارش کی کمی کے باعث صرف ضلع ورنگل میں تقریباً 90 فیصد تالاب مکمل طور پر خشک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کا بھاری بھاؤ ہونے کے باوجود موٹرس کے ذریعہ اسے نہ اٹھانا ایک سنگین جرم ہے۔ اس مجرمانہ غفلت کے لئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی کو اگر پھانسی بھی دے دی جائے تو کوئی غلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ دونوں قائدین اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے تکنیکی ڈیٹا پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر 71 میٹر پانی کی سطح موجود ہونے پر دیودولہ پراجکٹ کی موٹریں کام کرنا شروع کردیتی ہیں جبکہ اس وقت وہاں 75 میٹر پانی موجود ہے۔ اس کے باوجود جان بوجھ کر آدھے سے زیادہ موٹریں آن نہیں کی جارہی ہیں۔ 2؍F a/b/

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu