Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
' آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں'، ٹرمپ کی خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران کا جواب

' آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں'، ٹرمپ کی خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران کا جواب

سیاست 2 hrs ago

تہران : 9جولائی ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی سمیت دیگر نے بیان جاری کیا ہے۔ابراہیم رضائی نے کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی، ایران اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں، بیخوفی،عظیم حوصلیاور عمل کیساتھ دیتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہیکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت اعتماد کی نہیں وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی، امریکہ آبنائے ہرمز میں مشکلات پیدا کر رہا ہے،ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu