Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوکرینی حملوں میں رو سی توانائی بحران شدید

یوکرینی حملوں میں رو سی توانائی بحران شدید

سیاست 3 hrs ago

ڈیزل کی برآمدات پر پابندی

ماسکو : 9جولائی ( یو این آئی ) روس نے آئل ریفائنریز پر حالیہ یوکرینی حملوں کے بعد ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی ریفائنریوں پر منظم یوکرین کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں پٹرول کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی ایندھن کی مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔بہت سے خطوں میں روسی ڈرائیوروں کو ایندھن بھرنے کے لیے گھنٹوں لمبی لائنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر یوکرین کے حملوں میں اضافے سے ڈیزل اور پٹرول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے صدر ولادمیر پوٹن کی زیر صدارت سرکاری اجلاس کو بتایا کہ ایندھن کی صورتحال پیچیدہ ہے اور یہ واضح ہے کہ فلنگ اسٹیشنوں کی موجودہ صورتحال عوام میں تشویش کا باعث بن رہی ہے۔الیگزینڈر نوواک کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی برآمدات پر پابندی سے مقامی مارکیٹ میں سپلائی میں اضافہ ممکن ہو جائے گا، روس جولائی میں ایندھن کی درآمد شروع کر دے گا۔ یہ پابندی 31 جولائی تک برقرار رہ سکتی ہے۔واضح رہے کہ صنعتی ذرائع نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ روس نے بھارت سے پٹرول کی سمندری درآمد شروع کر دی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu