Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عمر عبداللہ سے ٹرانسپورٹ منسٹر کو برخاست کرنے کا مطالبہ

عمر عبداللہ سے ٹرانسپورٹ منسٹر کو برخاست کرنے کا مطالبہ

سیاست 1 day ago

سری نگر، 12 اگست (یو ین آئی) جموں و کشمیر کے وزیر برائے خوراک و ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شرما نے کمشنر پر وزارت کے اختیارات کے تئیں مسلسل نافرمانی اور بے ادبی کا الزام عائد کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں وزیر ستیش شرما نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر کا رویہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا معمول کا نظم و نسق ‘شدید متاثر’ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مہاجن نے تحریری اور زبانی ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، وزارت کو نظر انداز کیا اور ان کے تئیں ‘بدتمیزی اور غیر شائستہ اندازِ گفتگو’ کا مظاہرہ کیا۔ شرما نے خط میں واضح کیا کہ انہوں نے ابتدا میں اس مسئلے کو غیر رسمی اور اندرونی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن کمشنر کے رویے میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ افسر کی مسلسل غیر انضباطی سرگرمیاں منتخب دفتر کے وقار و اختیارات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی جوابدہی کے مؤثر نظام میں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے معمول کے کام کاج کو بغیر کسی رکاوٹ کے بحال کرنے کے لیے ، وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ مسٹر مہاجن کو فوری طور پر اس عہدے سے تبدیل کیا جائے اور ان کی جگہ کسی دوسرے مناسب اعلیٰ افسر کو تعینات کیا جائے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu