Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تاجروں سے مصنوعات کو عالمی سطح پر لیجانے حکومت کی اپیل

تاجروں سے مصنوعات کو عالمی سطح پر لیجانے حکومت کی اپیل

سیاست 1 day ago

نئی دہلی 12 اگست (یو این آئی) صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے چہارشنبہ کو ملک کے تاجروں سے تجارت میں مناسب طریقے اپنا کر اور گزشتہ کچھ عرصے میں ہوئے تجارتی معاہدوں کا فائدہ اٹھا کر ملک ہی نہیں دنیا کے لیے “میک ان انڈیا” مصنوعات بنانے کی اپیل کی۔ گوئل نے ہندوستانی کاروباری اداروں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ قانونی تجارتی طریقے اپنائیں، اشیا کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے اور دوبارہ استعمال کو فروغ دیں، اور ماحول دوست معیشت کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستانی مصنوعات اور خدمات کو عالمی منڈیوں تک پہنچائیں۔نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے عالمی معیشت میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ نو آزاد تجارتی معاہدوں کے ذریعے ہندوستانی صنعت اور کاروباری اداروں کے لیے نئی منڈیاں کھولی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی تجارت ہندوستان کو ترجیحی رسائی فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی بہت چھوٹی،چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں، ملازمین، ماہی گیروں، کسانوں، کاروباری افراد اور خدمات کے شعبے کی ہندوستانی مصنوعات اور خدمات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں اہم شراکت کو بھی اجاگر کیا۔ گوئل نے میک اِن انڈیا برانڈ کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان کے معیار، ڈیزائن کی صلاحیتوں اور برانڈ کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ تقریباً 4 کھرب ڈالر کی معیشت ملک کے لیے ایک بڑا موقع پیش کرتی ہے ، کیونکہ ہندوستان 2047 تک 30 کھرب ڈالر کی معیشت بننے کے وژن کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu