Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
میرا کام صرف وکٹیں لینا ہے : عاقب نبی

میرا کام صرف وکٹیں لینا ہے : عاقب نبی

سیاست 22 hrs ago

گال، 13 اگست (آئی اے این ایس) جموں وکشمیر کے آل راؤنڈر عاقب نبی نے اعتراف کیا ہے کہ شاندار رانجی ٹرافی سیزن کے بعد انہیں ہندوستانی ٹیم میں شامل کیے جانے کی امید تھی، تاہم انہوں نے انتخاب کی فکرکرنے کے بجائے میدان میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز رکھی، جس کا نتیجہ بالآخر انہیں پہلی مرتبہ ٹسٹ ٹیم میں جگہ ملنے کی صورت میں ملا۔ نبی نے رانجی ٹرافی سیزن میں 60 وکٹیں حاصل کیں اور جموں و کشمیر کو تاریخ میں پہلی مرتبہ رانجی ٹرافی کا چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ٹورنمنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے، تاہم شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں فوری طور پر ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ 29 سالہ نبی نے کہا کہ انہیں اپنی کارکردگی کے صلے میں ہندوستانی ٹیم میں انتخاب کی توقع تھی، لیکن ان کی ذمہ داری صرف میدان میں مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرنا تھا ۔انہوں نے کہا، ہاں، مجھے امید تھی لیکن ایک کرکٹر کی سوچ ایسی ہونی چاہیے کہ آپ کا کام کارکردگی دکھانا ہے، باقی چیزیں وقت کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔ جب میں بولنگ کرتا تھا تو میری سوچ بھی یہی تھی۔ میرا کام وکٹیں لینا اور کارکردگی دکھانا ہے، باقی سب خدا پر چھوڑ دینا چاہیے۔نبی کے صبر کا صلہ اس وقت ملا جب انہیں سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ انہیں جسپریت بمراہ کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں جگہ دی گئی۔نبی نے بتایا کہ انہیں ہندوستانی ٹیم میں انتخاب کی اطلاع بالکل غیر متوقع وقت پر ملی۔ وہ بنگلورو میں ایک کیمپ میں شرکت کے لیے سفر کرنے کی تیاری کر رہے تھے اور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔انہوں نے کہامیں ایئرپورٹ پر تھا اور ہمیں ایک کیمپ کے لیے جانا تھا۔ پرواز بنگلورو جانے والی تھی کہ مجھے فون آیا اور پوچھا گیا کہ میں کہاں ہوں۔ میں نے بتایا کہ میں ایئرپورٹ پر ہوں اور بنگلورو جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو وہاں جانے کی ضرورت نہیں، آپ کو سری لنکا آنا ہے اور آپ کا انتخاب ہوگیا ہے۔ ابتدا میں مجھے یقین ہی نہیں آیا۔ یہ میرے لیے بالکل غیر متوقع تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu