Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹسٹ میں رشبھ پنت نے رقم کی تاریخ

سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹسٹ میں رشبھ پنت نے رقم کی تاریخ

سیاست 3 days ago

ملک سے باہروکٹ کیپر بلے باز کے طور پر رنزبنانے ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیانئی دہلی ؍کولمبو۔ 24؍اگست ( ایجنسیز ) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹسٹ میاچ کولمبو کے سنگھالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دنانڈین وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ایم ایس دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پنت اب بیرون ملک یا نیوٹرل وینیو پر ہندوستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دھونی نے ملک سے باہر ٹسٹ میچوں میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر مجموعی طور پر 2496 رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں سابق انڈین وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر 1209 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ چوٹ کے باوجود دوبارہ میدان میں اترے پنت نے دوسرے دن دوبارہ کریز پر اتر کر نہ صرف اپنی ٹیم کو سہارا دیا بلکہ ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔دوسرے ٹسٹ میںٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر اچھا آغاز کیا۔ پہلے دن دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ دوسرے دن انڈین ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور سارنس جین صرف 6 رنز بناکر اسیتھا فرنانڈو کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے دھرو جورل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے پہلی باری میں 2وکٹوں پر صرف8رنز بنالئے تھے اور وہ ہندوستان کی پہلی باری509/9ڈیکلیر سے ابھی495رنز پیچھے ہے۔دوسرے میاچ پر بھی ہندوستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu