Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سری سیلم کے لاج میں ایک خاندان کےپانچ افراد کی خودکشی

سری سیلم کے لاج میں ایک خاندان کےپانچ افراد کی خودکشی

سیاست 2 days ago

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سری سیلم میں وڈیرا سترم ( لاج ) کے کمرہ نمبر 11 میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے خود کشی کرلی ۔ جن میں دو افراد نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ جب کہ دیگر تین خواتین نے باتھ روم میں اپنی جان لے لی ۔ یہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا لیکن اس کی اطلاع کمرے سے بوب آنے کے بعد ہوئی ۔ آتما کور ڈی ایس پی رام انجینلو نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کا معائنہ کیا ۔ اس سلسلہ مںے سری سیلم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ لاج کے حکام نے بتایا کہ یہ خاندان تقریبا ایک ماہ سے یہاں مقیم تھا ۔ مرنے والوں کی شناخت پی سدھاکر 36 سالہ ، ملیشوری 45 سالہ ، سری دیوی 33 سالہ ، گوگلہ آدی لکشمی 50 سالہ اور منی کنٹہ 15 سالہ کے طور پر کی گئی ۔ جن کا تعلق سری ستیہ سائی ضلع کے بتلا پلی سے بتایا گیا ہے ۔ خود کشی کی وجہ معاشی پریشانی بتائی جارہی ہے ۔ ش k/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu