Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
میں ایک وقت میں ایک ہدف پر توجہ دیتا ہوں: خان

میں ایک وقت میں ایک ہدف پر توجہ دیتا ہوں: خان

سیاست 2 days ago

نئی دہلی، 25 اگست (آئی اے این ایس) 51 سال کی عمر میں بھی ہندوستان کے معروف شوٹر معراج احمد خان شوٹنگ کے میدان میں اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جس نے انہیں ہندوستانی شوٹنگ میں طویل عرصے تک کامیابی سے جوڑے رکھا ہے۔ موجودہ لمحے پر توجہ، سخت محنت اور ایک وقت میں ایک ہدف پر توجہ مرکوزکرنا ان کے کھیل کا بنیادی اصول ہے۔خان نے کہا میں کبھی مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں ہمیشہ حال میں رہتا ہوں۔ میں ایک وقت میں ایک دن لیتا ہوں اور ایک وقت میں ایک ہدف پر توجہ دیتا ہوں۔ یہی میری طویل کامیاب کھیل زندگی کا راز ہے۔ان کا شوٹنگ کا سفر انڈر12 زمرے میں تین پوزیشن رائفل شوٹر کی حیثیت سے شروع ہوا۔وقفہ کے بعد1994 میں انہوں نے دوبارہ شوٹنگ شروع کی اور شاٹ گن مقابلوں میں حصہ لینے لگے۔ بعد ازاں 2000 میں انہوں نے اپنی توجہ اسکیٹ شوٹنگ پر مرکوزکردی۔خان ہندوستانی اسکیٹ شوٹنگ کے لیے ایک اہم نام بن گئے، کیونکہ وہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے ملک کے پہلے اسکیٹ شوٹر تھے۔ انہوں نے ریو2016 اولمپکس میں اولمپک سفرکا آغازکیا اور2021 میں منعقدہ ٹوکیو2020 اولمپکس میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے عالمی سطح پر بھی ہندوستانی اسکیٹ شوٹنگ میں تاریخ رقم کی۔ وہ ورلڈکپ کا میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی اسکیٹ شوٹر بنے، جب انہوں نے 2016 میں ریو میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ شوٹنگ چمپئن شپ میں سلور میڈلحاصل کیا۔ 2022 میں انہوں نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی اور مردوں کے اسکیٹ مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلا انفرادی آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ طلائی تمغہ جیتا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu