Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر بجلی گری، بارش میں زائرین کی نمازِ عشاء

مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر بجلی گری، بارش میں زائرین کی نمازِ عشاء

سیاست 3 weeks ago

مکہ مکرمہ، 27 اگست (ایجنسیز) مکہ مکرمہ میں چہارشنبہ کی شام 26 اگست کو گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران ایک طاقتور بجلی کا کڑکا مشہور مکہ کلاک ٹاور سے ٹکراتا ہوا کیمرے میں محفوظ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ فوٹوگرافر یوسف بجاش نے بجلی گرنے کا یہ منظر ریکارڈ کرتے ہوئے اسے گرج چمک سے بھری 'ناقابل فراموش رات' قرار دیا۔ سعودی ماہر فلکیات ملہم ہندی نے بھی کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ دریں اثنا سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیوز میں مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین اور عمرہ ادا کرنے والے افراد کو نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ امارتِ مکہ مکرمہ نے بھی شہر کے آسمان پر بجلی کی چمک کے مناظر جاری کیے۔ مکہ مکرمہ اور مغربی سعودی عرب میں اگست اور ستمبر کے دوران گرج چمک کے امکانات نسبتاً زیادہ رہتے ہیں۔ تقریباً 601 میٹر بلند مکہ کلاک ٹاور شہر کی نمایاں ترین عمارتوں میں شامل ہے، جس کے باعث طوفانی موسم میں بجلی گرنے کے مناظر خاص طور پر نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu