Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ ایران عباس عراقچی سے ملاقات

وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا دورہ ایران عباس عراقچی سے ملاقات

سیاست 10 hrs ago

تہران 27 اگسٹ ( ایجنسیز ) قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے آج تہران کا دورہ کیا اور انہوں نے ایران ۔ امریکہ کے مابین جنگ بندی کو بحال کروانے بات چیت کی ۔ وزیر خارجہ قطر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ قطر ' ایران کا پڑوسی اور امریکہ کا حلیف ملک اور اس نے دونوں ممالک کے مابین ماہ جون میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ جنگ کو چھ ماہ کا وقت ہوگیا ہے اور تاہم فی الحال حملے رکے ہوئے ہیں تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے امکانات بھی موہوم دکھائی دیتے ہیں۔ فریقین آبنائے ہرموز پر کنٹرول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ قطر اور ایران نے مجوزہ مرحلہ وار فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں ایک عارضی مشترکہ ایرانی ۔ اومانی شپنگ راہداری کا قیان بھی شامل ہے جو آبنائے ہرموز سے ہوکر گذرے گی ۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقہ کے تازہ واقعات اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu