Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پالناڈو میں سڑک حادثہ سات افراد کی موت

پالناڈو میں سڑک حادثہ سات افراد کی موت

سیاست 7 hrs ago

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے چلکالوریپیٹ میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں سات افراد کی موت ہوگئی اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وجئے واڑہ سے تروپتی جارہی ایک خانگی ٹراویلس بس نے ایک آٹو کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے اور چار بچوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو گنٹور کے جی جی ایچ دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ مہلوکین کی شناخت چیلاکولوریپیٹ منڈل کے ویلورو گاؤں کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ تمام افراد باپٹلا ضلع کے کونڈا منجلور میں سالگرہ تقریب میں شرکت کر کے گھر واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغام کردیا ۔۔ ش m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu