Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کاروں کا سارق گرفتار ،تفتیش پر اعتراف جرم

کاروں کا سارق گرفتار ،تفتیش پر اعتراف جرم

سیاست 7 hrs ago

حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) کاروں کے سرقہ کی واردات میں ملوث ایک سارق کو عطاپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ سید مظہر عرف شوٹر ساکن اپرپلی راجندرنگر عطاپور علاقہ میں پارک کی ہوئی ایک کار کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مظہر کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں معلوم ہوا کہ وہ عادی سارق ہے اور سابق میں کئی مرتبہ جیل جا چکا ہے۔ اپنے آبائی وطن واقع بیدر کرناٹک پہنچ کر اپنے باپ کی قبر کی زیارت کیلئے جانے کیلئے اس نے ایک پارک کی ہوئی گاڑی کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے شہر کی مشہور ہوٹل جو عطاپور علاقہ میں واقع ہے، کے وائلٹ پارکنگ میں کار کی چابیوں کا سرقہ کرنے کے بعد اس نے وہاں سے کار لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ کار برآمد کرلی۔ سابق میں بھی اس سارق کے خلاف گڈی ملکاپور، لنگرحوض اور صنعت نگر پولیس اسٹیشن میں سرقہ کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ بH/

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu