Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ووٹرلسٹ مہم، جعلی اسناد دینا فوجداری جرم، غلط معلومات پر جیل کی سزاء

ووٹرلسٹ مہم، جعلی اسناد دینا فوجداری جرم، غلط معلومات پر جیل کی سزاء

سیاست 8 hrs ago

الیکشن کمیشن سے ووٹر دستاویزات کی آزادانہ اور باریک بینی سے جانچ ، رہنمایانہ خطوط کی اجرائی60.52 لاکھ سے زائد ووٹرس کے نام، عمر کی تفصیلات میں غلطی، 32.46 لاکھ ووٹرس کی میاپنگ کرنے میں ناکامی

حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ووٹرلسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) مہم کے تحت چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے فرضی سرٹیفکیٹس اور غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اور فوجداری کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ ووٹرلسٹ میں اپنے نام کے اندراج یا ترمیم کیلئے جعلی دستاویزات دینا ایک سنگین قابل تعزیر جرم ہے۔ انتخابی دفاتر کے ذرائع کے مطابق غلط بیانی یا جعلی کاغذات جمع کرانے پر سخت قوانین درج کئے جائیں گے۔ کسی بھی سرکاری انتخابی آفیسر کو گمراہ کرنا یا غلط معلومات فراہم کرنا (BNS) کی دفعہ 217 کے تحت فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے۔ ووٹرلسٹ میں جھوٹا اعلان کرنا یا غلط دستاویزات منسلک کرنے پر عوامی نمائندگی ایکٹ 1950کی دفعہ 31 کے تحت ایک سال کی قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ ریاست میں جملہ 92 لاکھ ووٹرس کے ڈیٹا میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں جنہیں انتخابی رجسٹریشن آفیسر (ERO) کی جانب سے نوٹس بھیجے جارہے ہیں۔ 60.50 لاکھ سے زائد ووٹرس کے نام اور عمر کی تفصیلات پرانے ریکارڈ سے میل نہیں کھاتی تھیں۔ 32.36 لاکھ ووٹرس کی SIR-2002 لسٹ کے ساتھ میاپنگ کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث انہیں ERO کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ شہر حیدرآباد میں ووٹرس کو انگریزی زبان میں نوٹس بھیجے جارہے ہیں جن میں تاریخ، وقت، مقام اور مرتعلقہ آفیسر کا نام واضح درج ہے۔ ERO کے سامنے شخص انکوائری کے دوران انتخابی عہدیدار ووٹرس کے جمع کرائے گئے دستاویزی ثبوتوں کی آزادانہ اور باریک بینی سے تفتیش کریں گے۔ درج ذیل دستاویزات تفتیش کے دوران قابل قبول ہوں گے۔ مرکزی ؍ ریاستی حکومت یا PS4 کا جاری کردہ شناختی کارڈ یا پینشن ادائیگی کا آڈر، یکم ؍ جولائی 1987 سے قبل حکومت، بینک، پوسٹ آفس یا LIC کا جاری کردہ کوئی بھی باضابطہ دستاویز، پیدائش کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ یا کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ کا میٹرک اہلیت سرٹیفکیٹ، مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ، جنگل کے حقوق کا سرٹیفکیٹ یا ذات کا سرٹیفکیٹ (OBC/SC/ST) حکومت کا الاٹ کردہ مکان یا زمین کی ملکیت کا دستاویز۔ مقامی اداروں کے ذریعہ تیار کردہ خاندانی رجسٹر یا شہریوں کا قومی رجسٹر (NRC) الیکشن کمیشن کے آدھار کارڈ کے استعمال سے متعلق علحدہ اور مخصوص ہدایت لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔2

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu