ممبئی، 27 اگست (یو این آئی) عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے باعث بینکوں کے درمیان زرمبادلہ بازار میں جمعرات کو ہندوستانی روپے میں دو پیسے کی گراوٹ رہی اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قدر 95.46 روپے رہی ۔ کل ہندوستانی کرنسی 26 پیسے مضبوط ہوکر 95.44 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی ۔ روپیہ آج چھ پیسے کمزور ہوکر 95.50 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 95.40 کی بلند اور 95.56 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح تک گیا۔عالمی بازار میں برینٹ کروڈ کی قیمت 1.3 فیصد بڑھ کر 89 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے سے روپے پر دباؤ رہا۔ تاہم ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی خریداری سے روپے کی گراوٹ محدود رہی۔

