Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکی وزارتِ تعلیم نے ٹرمپ کی ہٹلر سے مشابہت والی ویڈیو پوسٹ کردی

امریکی وزارتِ تعلیم نے ٹرمپ کی ہٹلر سے مشابہت والی ویڈیو پوسٹ کردی

سیاست 3 weeks ago

واشنگٹن:28 اگست ( یو این آئی ) امریکی وزارتِ تعلیم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک ایسی ویڈیو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی جسے صارفین نے ٹرمپ کا نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے موازنہ قرار دیا۔ تنازع اٹھنے کے بعد وزارت نے یہ پوسٹ کچھ ہی دیر میں حذف کردی۔العربیہ کے مطابق وزارتِ تعلیم کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر 2017 کی فلم ڈارکیسٹ آور کا ایک منظر شیئر کیا گیا تھا، جس میں ونسٹن چرچل کا کردار ادا کرنے والے اداکار گیری اولڈمین یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ ایسے شیر سے مذاکرات نہیں کیے جاسکتے جس کے منہ میں آپ کا سر ہو۔اس کے فوراً بعد ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف مناظر شامل کیے گئے تھے۔ وزارت نے ویڈیو کے ساتھ ایسی عبارت بھی لکھی جس میں ٹرمپ کی قیادت کو سراہا گیا تھا۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ فلم میں چرچل جس ''شیر'' کا ذکر کررہے تھے، اس سے مراد نازی رہنما ایڈولف ہٹلر تھا۔ اس لیے چرچل کے اس بیان کے فوراً بعد ٹرمپ کی ویڈیو دکھائے جانے کو صدر کا ہٹلر سے موازنہ سمجھا جاسکتا ہے۔اس معاملے پر ایکس پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu