Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بی جے پی ملک کی سب سے بڑی مافیا پارٹی ' اکھیلیش یادو

بی جے پی ملک کی سب سے بڑی مافیا پارٹی ' اکھیلیش یادو

سیاست 19 hrs ago

اقتدار ملنے پر پرانی پنشن بحال ہوگی ، شکشا متروں کو استاد کا درجہ : ایس پی سربراہ کے وعدےلکھنؤ، 28 ستمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔مسٹر یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی نے اپنے گزشتہ انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ اگر ریاست میں ایس پی کی حکومت بنتی ہے تو اتر پردیش میں پرانی پنشن اسکیم بحال کی جائے گی اور اسے نافذ کیا جائے گا۔ تمام رہنماؤں نے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں درپیش مالی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور اس وعدے کو انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو اور سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ اساتذہ کیلئے کام کیا ہے ۔ مالی امداد سے محروم تعلیمی اداروں کیلئے اعزازیہ کا انتظام کیا جائے گا۔ جدید مدارس کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت نے مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے ، اس لیے ان کی بہتری کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ سنسکرت اساتذہ کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے ۔ اکھلیش نے کہا کہ شکشا متروں کا نظام بی جے پی حکومت نے شروع کیا تھا۔ آئندہ وقت میں ان کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں استاد کا درجہ دیا جائے گا۔ سرکاری اسکولوں کے مسائل حل کیے جائیں گے ۔ ان کے بقول حکومت نے ان اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلا کے تحفظ سے متعلق معاملے کو بھی انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔ انسٹرکٹرز اور آنگن واڑی کارکنوں کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے ۔بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ملک کی سب سے بڑی زمین مافیا پارٹی ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu