Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہندوستان اورپاناما کے درمیان دوستانہ فٹبال میاچ ڈرا

ہندوستان اورپاناما کے درمیان دوستانہ فٹبال میاچ ڈرا

سیاست 19 hrs ago

ہندوستان کا 3اکتوبر کو برازیل اور 6اکتوبر کو یوروگوئے سے کولکاتہ میں مقابلہبنگلورو۔28؍ستمبر ( ایجنسیز ) ہندوستان اور پاناما کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ ڈرا ہونے کے بعد پاناما کے ہیڈ کوچ تھامس کرسچینسن نے بنگلورو کے ٹریفک اور ناقص سفری انتظامات کو اپنی ٹیم کی تیاریوں میں رکاوٹ قرار دے دیا۔تھامس کرسچینسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو میچ کے روز ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے میں تقریباً 2 گھنٹے لگے جس کے باعث ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی۔پاناما کے ہیڈ کوچ نے مستقبل میں بین الاقوامی میچز کے معاہدے کرتے وقت سفری انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بہتر سہولتوں کے حق دار ہیں۔ پاناما کی ٹیم کو ٹریننگ کیلئے بھی شہر کے شمالی حصے میں واقع سینٹر فار اسپورٹس ایکسی لینس جانا پڑتا تھا جس سے کھلاڑیوں کے سفر اور تیاریوں میں مزید مشکلات پیدا ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم اس وقت تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور ہندوستان کے خلاف 5 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی ابتدائی لائن اپ میں شامل کیا گیا تھا۔تھامس کرسچینسن نے بتایا کہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم کے کھیل سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مناسب تربیتی وقت درکار تھا جو سفر اور دیگر انتظامی مسائل کے باعث دستیاب نہ ہو سکا۔انہوں نے میچ کے نتیجے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس تجربے سے سبق سیکھنا ہو گا۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاناما کے درمیان ہونے والا دوستانہ فٹبال میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔آئندہہندوستان کے برازیل اور یوروگوئے کے خلاف بین الاقوامی دوستانہ مقابلے ہونگے۔ہندوستانی فٹبال ٹیم اکتوبر میں دو بین الاقوامی دوستانہ مقابلوں میں برازیل اور یوروگوئے کا سامنا کرے گی۔ دونوں میچ کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم، جسے وویکانند یوبا بھارتی کریڑانگن بھی کہا جاتا ہے، میں کھیلے جائیں گے۔ہندوستان اور برازیل کے درمیان مقابلہ 3 اکتوبر 2026 کو ہوگا جبکہ ہندوستانی ٹیم 6 اکتوبر 2026 کو یوروگوئے کے خلاف میدان میں اترے گی۔یہ دونوں مقابلے ہندوستانی ٹیم کے لیے عالمی سطح کی مضبوط ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا اہم موقع ہوں گے۔ برازیل اور یوروگوئے جنوبی امریکی فٹبال کی معروف ٹیمیں ہیں اور ان کے خلاف مقابلوں سے ہندوستانی کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا۔کولکاتا میں ہونے والے ان مقابلوں سے شائقینِ فٹبال میں بھی خاصا جوش و خروش پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu