Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جالندھر میں آج 'نشہ مکت پنجاب یاترا'سے امیت شاہ کا خطاب

جالندھر میں آج 'نشہ مکت پنجاب یاترا'سے امیت شاہ کا خطاب

سیاست 1 hr ago

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) نشے کے ہولناک مسئلے سے دوچار پنجاب میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ چہارشنبہ کی دوپہر جالندھر میں ‘نشہ مکت پنجاب یاترا’ سے خطاب کریں گے ۔امیت شاہ کی یہ ریلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ‘نشہ مکت پنجاب’ مہم کے تحت جالندھر کے پراگ پور روڈ کے قریب منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس میں ریاست میں بی جے پی کی چار مختلف ‘نشہ مکت پنجاب یاتراؤں’ کا اختتام ہوگا۔ان یاتراؤں کی شروعات 18 ستمبر کو پٹھان کوٹ سے کی گئی تھی۔ ریاست کے مختلف حصوں سے گزرنے والی ان چاروں یاتراؤں کا اختتام اس ریلی میں ہوگا۔ اس مہم کا مقصد پنجاب میں نوجوانوں کو نشے کی عادت سے بچانا اور لوگوں میں اس کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu