Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ٹیم انڈیا کو آج یو اے ای کیخلاف کامیابی ضروری

ٹیم انڈیا کو آج یو اے ای کیخلاف کامیابی ضروری

سیاست 3 days ago

پاکستان کیساتھ کھیلے گئے میاچ میں شکست کے بعد ٹیم دوسرے مقام پر پہنچ گئیانڈر 19ایشیا کپ

مسقط۔9؍نومبر ( ایجنسیز) عمان میں جاری انڈر 19ایشیا کپ کے ایک میاچ میں پاکستان نے ہندوستان کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ۔گروپ اے میں ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ ہندوستانی ٹیم دوسرے مقام پر ہے جبکہ پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں مقابلے جیت کر سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم 10 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔اتوار کو عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ (منسٹری ٹرف 2) میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کے محض 22 رن کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔یہاں سے ارجن راجپوت نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے آریہ ویر سہواگ (22) کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے 20 رن، انوے دراوڑ (10) کے ساتھ 44 رن جوڑے تاہم 86 رن کے اسکور تک نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔ارجن راجپوت نے منل چوہان (11) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 55 گیندوں پر 64 رن کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو ایک قابل مقابلہ اسکور تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد صیام کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔209 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 48.1 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی حالت ایک مرحلہ پر انتہائی خراب تھی اور محض 61 رن پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔اس مشکل صورت حال میں حمزہ ظہور نے حسننین عباس ڈار کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے 107 رن کی اہم شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور 168 رن تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد 183 رن کے مجموعی اسکور پر حسننین 38 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم کے پاس جیت کا اچھا موقع تھا لیکن حمزہ نے نقاب شفیق (ناٹ آؤٹ 2) کے ساتھ 26 رن کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے پاکستان کو فتح دلا دی۔حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے منل چوہان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ موہت اولوا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشان سود اور کاویہ پٹیل کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu