Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بدعنوانی میں ملوث خاتون پولیس عہدیدار معطل

بدعنوانی میں ملوث خاتون پولیس عہدیدار معطل

سیاست 19 hrs ago

سب انسپکٹر کا ساتھ دینے والے 2 کانسٹیبلس کے خلاف کارروائیحیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) بدعنوانیوں کے مبینہ الزامات اور اختیارات کا بیجا استعمال کرنے کے دور میں اب خاتون پولیس عہدیدار بھی پیچھے نہیں رہیں۔ اسی طرح کے ایک واقعے میں ملوث خاتون سب انسپکٹر کو کمشنر پولیس وی سی سجنار نے خدمات سے معطل کر دیا، اور اس خاتون سب انسپکٹر کا ساتھ دینے والے دو کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ کمشنر پولیس نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے ایک ویڈیو کانفرنس میں اس خاتون سب انسپکٹر کا تذکرہ کیا۔ نہ صرف اس خاتون سب انسپکٹر کی بدعنوانیوں کا تذکرہ کیا گیا بلکہ کمشنر پولیس نے ثبوت بھی ویڈیو کانفرنس میں پیش کیے۔ محکمے میں پولیس کے لیے دردِ سر کا سبب بن رہے پولیس ملازمین کی کارروائیاں اور اقدامات پولیس کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں، اور اعلیٰ عہدیدار اس بات پر سخت پریشان ہیں۔کمشنر پولیس، جو کل ایک ویڈیو کانفرنس سے مخاطب تھے، نے اس خاتون سب انسپکٹر کی کارستانیوں پر افسوس ظاہر کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون سب انسپکٹر کلثوم پورہ سب ڈویڑنل پولیس حدود کے ایک پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہی تھیں، جنہیں فوری طور پر ان خدمات سے معطل کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر سے اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون سب انسپکٹر سال 2024 بیچ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا پروبیشنری پیریڈ چل رہا تھا۔ اس مرحلے میں بدعنوانیوں کے الزامات سے اس خاتون سب انسپکٹر کے کیریئر کو شدید دھچکا لگا ہے۔ع

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu