Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
میرپیٹ میں خاتون کا قتل

میرپیٹ میں خاتون کا قتل

سیاست 19 hrs ago

حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) میر پیٹ پولیس حدود میں ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ قتل کی اس سنگین واردات کے بعد میر پیٹ کے جلیل گوڑا علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ خاتون انیتا کا اس کے مکان میں قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم قاتلوں نے انیتا کے ہاتھ پیر باندھ دیے اور اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اس کا قتل کر دیا، اور قتل کے بعد فرار ہو گئے۔ انیتا جلیل گوڑا علاقے میں واقع سری لکشمی ریزیڈنسی کی ساکن تھی۔ اس کے شوہر انیل کمار سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائی بتائے گئے ہیں۔ قتل کے وقت مکان میں کوئی نہیں تھا۔ جب انیتا کے بچے مکان پہنچے تو اپنی ماں کو خون میں لت پت دیکھ کر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس مقامِ واردات پہنچی اور کلوز ٹیمز کو طلب کرتے ہوئے مکان اور موقعِ واردات کا جائزہ لیا گیا۔ میر پیٹ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اس ریزیڈنسی میں آنے جانے والے افراد کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ قاتل انیتا کے جان پہچان والے افراد ہو سکتے ہیں کیونکہ جس انداز سے انیتا کا قتل کیا گیا وہ بھی اس کے مکان کے اندر، اس سے پولیس کو شبہ ہے۔ میر پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروفِ تحقیقات ہے۔ع

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu