Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

سیاست 19 hrs ago

حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے عبداللہ پور میٹ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ پور میٹ علاقے کے کنگر کلاں میں اینٹ کی بھٹی واقع ہے۔ اس اینٹ کی بھٹی میں میاں بیوی مزدوری کا کام کیا کرتے تھے، جن کا تعلق ریاستِ اڈیشہ سے بتایا گیا ہے۔ یہ جوڑا مزدوری کے لیے چار دن قبل ہی اپنے آبائی مقام سے عبداللہ پور میٹ پہنچا تھا۔ میاں بیوی میں اکثر بحث و تکرار ہوا کرتی تھی، اور شوہر نے اسی دوران بیوی کا گلا گھونٹ کر اس کا قتل کر دیا اور راہِ فرار اختیار کر لی۔ متوفیہ خاتون کی شناخت 26 سالہ کماری کی حیثیت سے کر لی گئی ہے۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے اطلاع کے بعد اینٹ کی بھٹی کے مقام پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی انجام دی اور مفرور شوہر کی تلاش جاری ہے۔ع

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu