Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شریاس ایرکی قیادت میں ہندوستان کی نظریں آج سیریز پر

شریاس ایرکی قیادت میں ہندوستان کی نظریں آج سیریز پر

سیاست 19 hrs ago

ماؤنٹ ماؤن گنوئی،12 نومبر (آئی اے این ایس) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ونڈے سیریزکا چوتھا مقابلہ جمعہ کو بے اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم 2-0 کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔کپتان شبھمن گل کی عدم موجودگی میں شریاس ایر پہلی مرتبہ ہندوستانی ونڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ہندوستان نے آکلینڈ اور ویلنگٹن میں کھیلے گئے ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ہیملٹن میں تیسرا میچ بارش کے باعث ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ ہوگیا تھا۔ ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لیے صرف ایک اورکامیابی درکار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کو سیریز برابر کرنے کے لیے باقی دونوں مقابلوں میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔شبھمن گل اور وکٹ کیپر کے ایل راہول ٹسٹ سیریزکی تیاریوں کے لیے ٹیم سے الگ ہوچکے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی ہندوستانی بیٹنگ کو مضبوطی فراہم کرے گی۔ ایشان کشن کو نائب کپتان مقررکیا گیا ہے، جبکہ رتوراج گائیکواڑ، تلک ورما، نمن دھیر اور نتیش کمار ریڈی بھی ٹیم میں جگہ بنانے کے امیدوار ہیں۔ آخری دو مقابلوں میں عاقب نبی اور یش ٹھاکرکو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکتا ہے۔ہندوستان نے گزشتہ دونوں میچ بارش سے متاثر ہونے کے باوجود جیتے تھے۔ پہلے مقابلے میں ویراٹ کوہلی نے 74 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں ہندوستانی بولروں نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ گرنور برار نے چار وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی اننگز 134 رنز پر سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم مکمل 50 اوورس کے مقابلے میں بھی اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی صلاحیت ثابت کرنا چاہے گی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کو بھی کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، گلین فلپس اور ناتھن اسمتھ ٹسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں، جبکہ لوکی فرگوسن پنڈلی کی تکلیف کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ بلیر ٹکنر بھی دوسرے ونڈے سے باہر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیے میٹ ہنری کی واپسی اہم ثابت ہوسکتی ہے، جبکہ فن ایلن بھی آخری دو مقابلوں کے لیے ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu