Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہند ۔ پاک کے مابین فوری مذاکرات پر زور ' فاروق عبداللہ

ہند ۔ پاک کے مابین فوری مذاکرات پر زور ' فاروق عبداللہ

سیاست 1 day ago

بندوقیں خاموش ہونے تک کافی تاخیر ہوجائے گی ۔ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ

سرینگر 12 نومبر ( ایجنسیز ) نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین بات چیت اور مذاکرات بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولیاں اور فوجی تصادم کسی بھی سیاسی مسئلہ کا حل بالکل نہیں ہوسکتے اور فوجی کارروائیوں کے خاتمہ کا انتظار کئے بغیر بامعنی بات چیت اور مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک بندوقیں خاموش ہونگی اس وقت تک بہت تاخیر ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہندوستان و پاکستان کے مابین بامعنی بات چیت اور مذاکرات کا عمل فوری شروع کیا جانا چاہئے ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے یہ واضح کیا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا ' اٹوٹ حصہ ہے اور ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہی رہے گا ۔ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان و پاکستان کے مابین سیاسی اور سفارتی بات چیت کے بغیر علاقہ میں دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکے گا ۔ اگر ہم بندوقوں کے خاموش ہونے کا انتظار کرتے رہیں گے تو اس وقت تک کافی تاخیر ہوجائے گی ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu