Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سونیا گاندھی کے خلاف مسلسل جھوٹ بولا گیا ' سچ بیان کرنے پر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار

سونیا گاندھی کے خلاف مسلسل جھوٹ بولا گیا ' سچ بیان کرنے پر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار

سیاست 13 hrs ago

میری والدہ کو اپنی کہانی خود بیان کرنے کا پورا حق حاصل ۔ بی جے پی والے کتاب پڑھ تو رہے ہیں ' پرینکا گاندھی کا رد عمل

وائیناڈ 12 نومبر ( ایجنسیز ) کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنی والدہ اور سابق پارٹی صدر سونیا گاندھی کی نئی کتاب کا دفاع کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔اپنے پارلیمانی حلقے وائناڈ کے دورے کے موقع پرینکا نے کہا کہ ان کی والدہ کو اپنی کہانی خود بیان کرنے کا پورا حق ہے، کیونکہ دہائیوں سے ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔سونیا گاندھی کی سوانح حیات Belonging منگل کو منظر عام پر آئی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے جنگ کے بعد اٹلی میں اپنے بچپن، کیمبرج میں راجیو گاندھی سے ملاقات، ہندوستان میں اپنی زندگی اور ملک سے گہرے تعلق کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ آپریشن بلیو اسٹار، 1984 کے سکھ فسادات، بابری مسجد اور 26/11 ممبئی حملوں کے واقعات بھی شامل ہیں۔کتاب کے اجرا پر بی جے پی نے الزام لگایا کہ اس کے ذریعے نہرو گاندھی خاندان کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے طنز کیا جبکہ بی جے پی رہنما اور وکیل ایچ ایس پھولکا نے الزام لگایا کہ سونیا نے 1984 کے سکھ کشی کے واقعات میں اپنے خاندان کو خود ساختہ کلین چٹ دی ہے جو سرکاری ریکارڈ کے خلاف ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی والدہ کے خلاف برسوں سے جھوٹ بولا گیا جبکہ وہ ہمیشہ خاموش رہیں۔ اب جب وہ سچ بیان کر رہی ہیں تو مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ انہوں نے طنز کرکے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ کم از کم بی جے پی والے ان کی والدہ کی کتاب پڑھ تو رہے ہیں۔کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی بی جے پی پر جوابی حملہ کیا۔ رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا کہ بی جے پی پنجاب انتخابات کے پیش نظر پرانے زخموں کو کرید کر فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ رکن پارلیمنٹ جیبی ماتھر نے بی جے پی کے اعتراضات کو سیاسی تماشا قرار دیا ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu