Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یو پی اسمبلی انتخابات میں راون اور اویسی متحدہ مقابلہ کریں گے

یو پی اسمبلی انتخابات میں راون اور اویسی متحدہ مقابلہ کریں گے

سیاست 13 hrs ago

کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی جانب سے انتخابی مفاہمت سے انکار پر فیصلہ

حیدرآباد۔12۔نومبر(سیاست نیوز) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں 403 نشستوں پر راون اور اویسی متحدہ مقابلہ کریں گے۔کئی ماہ سے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی پیشکش کرنے والے اسدالدین اویسی اب راون کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے دونوں سیاسی جماعتوں کے خلاف انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اترپردیش اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین اور آزاد سماج پارٹی نے ''تیسرا محاذ '' تشکیل دیتے ہوئے 'انڈیا اتحاد' میں شامل سماج وادی پارٹی اور کانگریس کو بھی تیسرے محاذ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔بیرسٹراسدالدین اویسی اور چندر شیکھر آزاد (راون) نے آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ''ساماجک پریورتن مورچہ '' کا اعلان کیا اور اس مورچہ کے چیف منسٹر کا چہرہ 'چندر شیکھر آزاد' کو بنانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی گھٹتی ہوئی مقبولیت کے دوران اعلان کئے گئے اس ''مورچہ'' میں دیگر چھوٹی سیاسی جماعتو ںکو بھی شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ اکھلیش یادو اپنی حقداری کی سیاست کی بناء پراترپردیش کے چیف منسٹر نہیں بن پائیں گے۔اترپردیش میں بیرسٹراسدالدین اویسی نے کئی ماہ قبل اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا اور انہوں نے اکٹوبر سے قبل ہی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کانگریس اور سماج وادی پارٹی سے انہیں 'انڈیا اتحاد' میں شامل کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اگر 2 اکٹوبر تک ان کی جماعت کو 'انڈیا اتحاد' میں شامل کرنے کے اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں تو وہ اترپردیش میں تنہاء مقابلہ کریں گے لیکن سماج وادی پارٹی اور کانگریس کی جانب سے کسی بھی طرح کا ردعمل ظاہر نہ کئے جانے کے بعد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور چندر شیکھر آزاد کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ۔ ابتداء میں کہا جا رہاتھا کہ مجلس اتحاد المسلمین اترپردیش میں 200 نشستوں پر اپنے اتحادی سیاسی جماعتو ںکے ساتھ مقابلہ کرے گی لیکن اب جبکہ آزاد سماج پارٹی اور مجلس اتحا دالمسلمین کے درمیان اتحاد اور نئے محاذ کی تشکیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیاگیا ہے تو یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ یہ محاذ آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام 403 اسمبلی نشستوں پر مقابلہ کرے گا۔ بیرسٹر اسد اویسی اور چندر شیکھر آزاد نے پریس کانفرنس میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اگر سماج وادی پارٹی اور کانگریس ان کے محاذ میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور متحدہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیسری مرتبہ بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کیلئے یہ 'مورچہ ' تشکیل دیاگیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ 26 نومبر کو اترپردیش میں دلت ۔مسلم اتحاد کے مظاہرہ کیلئے ریالی ہوگی۔ اسد اویسی نے قبل ازیں کہا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتیں انہیں 'انڈیا اتحاد' میں شامل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن اب وہ نئے اتحاد کے ذریعہ ایس پی اور کانگریس کیخلاف امیدوار میدان میں اتاریں گے۔3

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu