Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے:ٹرمپ

ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے:ٹرمپ

سیاست 13 hrs ago

واشنگٹن :12 نومبر ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرے۔ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں سابق فوجیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے کو بہت پہلے نمٹا دیا جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا 93 فیصد نہیں بلکہ مکمل فتح چاہتا ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو امریکا کی تباہ کردہ تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگیں گے تاہم امید ہے کہ امریکہ کو اس ملک میں مزید تباہی نہیں کرنی پڑے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار دہرایا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تہران کے ساتھ جنگ کا آغاز امریکا نے نہیں کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu