Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ذی الحج کے ابتدائی 10 روز میں زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے: سعودی مفتی اعظم

ذی الحج کے ابتدائی 10 روز میں زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے: سعودی مفتی اعظم

سیاست 1 week ago

ریاض : 17 مئی ( یو این آئی ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذی الحج کے مہینے کے بابرکت پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔شیخ صالح الفوزان نے خاص طور پر یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کے لیے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔انہوں نے قربانی کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے گریز کریں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu