Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فلوریڈا کے قریب نجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، تمام 11 مسافر محفوظ

فلوریڈا کے قریب نجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، تمام 11 مسافر محفوظ

سیاست 1 week ago

فلوریڈا۔ 14 مئی (ایجنسیز) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب سمندر میں گرنے والے نجی طیارے میں سوار تمام 11 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد لائف بوٹ سے ریسکیو کر لیا گیا۔امریکی کوسٹ گارڈ اور فضائیہ حکام کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل ٹربو پروپ طیارہ بہاماس سے فلوریڈا جا رہا تھا کہ اٹلانٹک سمندر میں میلبورن کے ساحل سے تقریباً 80 میل دور حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کے بعد طیارے سے ایمرجنسی لوکیشن سگنل موصول ہوا جس پر امریکی کوسٹ گارڈ اور امریکی ایئر فورس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکیو آپریشن میں شریک ایئر فورس میجر الزبتھ پیواٹی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تمام افراد کا زندہ بچ جانا واقعی معجزہ ہے۔ حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو مشن کے دوران ایک کومبیٹ کنگ طیارے نے خراب موسم اور قریب آتے طوفان کے باوجود سمندر میں موجود لائف رافٹ کا سراغ لگایا اور متاثرین کیلئے خوراک، پانی اور اضافی حفاظتی سامان بھی گرایا۔بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu