Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہندوستان کے سرکاری اسکولوں میں 118 ملین طلبہ کو مڈ ڈے میل کی سربراہی

ہندوستان کے سرکاری اسکولوں میں 118 ملین طلبہ کو مڈ ڈے میل کی سربراہی

سیاست 6 days ago

ڈراپ آؤٹس میں قابل لحاظ کمی، چین میں 34 ملین اور امریکہ میں 30 ملین طلبہ کو دوپہر کے کھانے کی سربراہیحیدرآباد ۔18۔ مئی (سیاست نیوز) سرکاری اسکولوں میں عام طور پر غریب اور متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ غریب بچوں میں تعلیم سے رغبت پیدا کرنے اور ڈراپ آوٹ کو روکنے کیلئے سرکاری اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم متعارف کی گئی۔ ملک کی بیشتر ریاستوں میں دوپہر کی کھانے کی اسکیم کے علاوہ ریاستی حکومتوں نے ناشتہ کی اسکیم بھی متعارف کی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں مڈ ڈے میل اسکیم ، چین ، امریکہ ، روس ، مصر اور نائجیریا جیسے ممالک میں بھی نافذ العمل ہے لیکن ہندوستان اسکیم سے استفادہ کرنے والے طلبہ کی تعداد میں سرفہرست ہے۔ ایک سروے کے مطابق ہندوستان میں 118 ملین اسکولی طلبہ مڈ ڈے میل اسکیم سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مڈ ڈے میل اسکیم کے نتیجہ میں نہ صرف بچوں کی صحت کی نگہداشت ہورہی ہے بلکہ وہ پابندی سے اسکول شرکت کر رہے ہیں ۔ مڈ ڈے میل اسکیم نے شہری اور دیہی علاقوں میں اپنا اثر دکھایا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں سرکاری اسکولوں میں داخلہ کی شرح میں اضافہ ہوا اور ڈراپ آؤٹس طلبہ کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ چین میں 34.6 ملین طلبہ مڈ ڈے میل اسکیم سے استفادہ کر رہے ہیں جبکہ امریکہ میں 30.1 ملین اور روس میں 18 ملین طلبہ کو سرکاری سطح پر دوپہر کا کھانا سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طلبہ میں بہتر صحت کے ساتھ ساتھ بہتر تعلیم کی فراہمی میں اسکیم نے اہم رول ادا کیا ہے۔ 1/k/m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu