Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نوشین کا شاندار مظاہرہ ،ہندوستان 1-3 سے کامیاب

نوشین کا شاندار مظاہرہ ،ہندوستان 1-3 سے کامیاب

سیاست 2 weeks ago

کاکامی گاہارا (جاپان) ،31 مئی (پی ٹی آئی) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے انڈر18 ایشیا کپ کے پول اے کے اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو1۔3 سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی جانب سے نوشین ناز، شروتی کماری اورکرن ایکا نے فی کس ایک گول اسکورکیا، جس کی بدولت ٹیم نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر میں ہی پنالٹی اسٹروک حاصل کر لیا۔ نوشین ناز نے چوتھے منٹ میں پنالٹی اسٹروک کوکامیابی سے گول میں تبدیل کرتے ہوئے ہندوستان کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ملائیشیا کے خلاف افتتاحی میچ میں کامیابی کے بعد یہ ہندوستانی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، جس سے پول اے میں اس کا موقف مزید مستحکم ہوگیا ہے۔ تلنگانہ کی کھلاڑیوں کی بدولت ہندوستان کوگولڈ میڈل حیدرآباد، 31 مئی (ایجنسیز) تلنگانہ کی باسکٹ بال برادری کے لیے فخر کا لمحہ اس وقت آیا جب ریاست کی تین نوجوان کھلاڑیوں، ویہا ریڈی، جونالاگڈا نیتھرا بی اور سانوی کے نے سری لنکا میں منعقدہ فیبا انڈر18 ویمنز ایشیا کپ سابا کوالیفائرز 2026 میں ہندوستان کوگولڈ میڈل دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ہندوستانی ٹیم نے پورے ٹورنمنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میں میزبان سری لنکا کو شکست دے کر ہندوستان نے نہ صرف چمپئن شپ اپنے نام کی بلکہ براعظمی مقابلوں کے اگلے مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔اس کامیابی میں سب سے نمایاں کردار ٹیم کی کپتان ویہا ریڈی کا رہا اورٹیم کو فتح کی راہ دکھائی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu