Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کرناٹک کی چار راجیہ سبھا نشستوں کیلئے 18 جون کو رائے دہی

کرناٹک کی چار راجیہ سبھا نشستوں کیلئے 18 جون کو رائے دہی

سیاست 4 months ago

بنگلورو۔ یکم ؍ جون (یو این آئی) کرناٹک سے راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابی عمل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ان نشستوں پر ووٹنگ 18 جون کو ہوگی جب کہ موجودہ اراکین کی مدتِ کار 25 جون کو اختتام پذیر ہو رہی ہے ۔جن اراکین کی مدت مکمل ہو رہی ہے ان میں سابق وزیرِ اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے ، ایرنّا کڈاڈی اور نارائن کورگپا شامل ہیں۔ کرناٹک اسمبلی کی سیکریٹری اور ریٹرننگ آفیسر ایم کے وشالاکشی کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز اعلامیہ کے اجرا کے ساتھ ہی ہو گیا ہے ۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے ، جبکہ نامزدگیوں کی جانچ 9 جون کو کی جائے گی۔ امیدوار 11 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے ۔ ووٹنگ 18 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور اسی روز شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی ودھان سودھا کی پہلی منزل پر واقع کمرہ نمبر 121 یا 127-بی میں جمع کرا سکیں گے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu