Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ کے19 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز

تلنگانہ کے19 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز

سیاست 1 hr ago

حیدرآباد۔21؍مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں شدید گرمی اور لو کی لہر نے عوام کو بے حال کردیا ہے۔ ریاست کے 19 اضلاع میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا جبکہ کئی علاقوں میں سورج آگ برساتا نظر آیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نرمل میں سب سے زیادہ 46.5 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔شدید گرمی کے باعث عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بچوں، معمر افراد اور بیمار لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ آئندہ چند دنوں تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu