Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حج 2026ء کے دوران گلوبل تلنگانہ فورم حج والینٹرس کی عازمین کیلئے خدمات

حج 2026ء کے دوران گلوبل تلنگانہ فورم حج والینٹرس کی عازمین کیلئے خدمات

سیاست 1 week ago

حیدرآباد ۔ 30 مئی (پریس نوٹ) بے لوث خدمت کے جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلوبل تلنگانہ فورم (جی ایف ٹی) حج والینٹرس ٹیم 2026ء مقدس شہر مکہ میں حج سیزن کے دوران اللہ کے مہمانوں کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے باضابطہ حج والینٹر پرمٹس کے ساتھ جدہ، ریاض، دمام اور سلطنت سعودی عربیہ کے دیگر علاقوں کے جی ٹی ایف والینٹرس ایک ساتھ ہوکر اس پورے مقدس سفر میں عازمین حج کیلئے مدد فراہم کررہے ہیں۔ حج سیزن کے دوران صرف آتھرائزڈ اور اجازت یافتہ والینٹرس ہی کو نامزد علاقوں میں والینٹر ڈیوٹیز اور عازمین کی مدد کیلئے خدمات انجام دینے کی اجازت ہوتی ہے۔ جی ایف ٹی والینٹرس نے متعلقہ سعودی حکام کے بنائے ہوئے قواعد اور رہنمایانہ خطوط کے مطابق اس ذمہ داری کو پورا کیا ہے۔ مسٹر محمد جبار، فاونڈر اور صدر گلوبل تلنگانہ فورم کی قیادت میں یہ کام کیا جارہا ہے۔ مسٹر محمد لئیق نائب صدر اور مسٹر شیخ امتیاز جنرل سکریٹری ان کے معاون ہیں جنہوں نے والینٹر سرگرمیوں کی انجام دہی اور کوآرڈینیشن کی منصوبہ بندی کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جی ایف ٹی کے کئی اہم ممبرس نے اس حج مشن میں سرگرم حصہ لیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu