Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
لکشدیپ میں مردم شماری 2027 کا پہلا مرحلہ مکمل

لکشدیپ میں مردم شماری 2027 کا پہلا مرحلہ مکمل

سیاست 4 days ago

لکشدیپ/کوچی، 20 مئی (یواین آئی) مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدپ میں مردم شماری 2027 کا پہلا مرحلہ مقررہ وقت کے اندر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس مرحلے میں مکانات کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری کے کام شامل تھے ۔ ابتدائی مرحلے کے تحت یہ کام 16 اپریل سے 15 مئی 2026 تک انجام دیے گئے ۔ لکشدیپ میں یہ پورا عمل ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیا گیا، جو مکمل طور پر کاغذ سے پاک ڈیٹا جمع کرنے کا نظام تھا۔ پہلے مرحلے میں جزیروں بھر میں عمارتوں اور مکانات کی مکمل فہرست تیار کرنا، نیز گھروں کی ملکیت اور بنیادی شہری سہولیات سے متعلق 33 اہم اشاریوں پر اعداد و شمار جمع کرنا شامل تھا۔ جمع کی گئی معلومات سے اس خطے میں رہائشی حالات، بنیادی ڈھانچے کی دستیابی، رہائش کی کمی اور انسانی آبادیوں کے وسیع تر پہلوؤں کا جائزہ لینے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔ یہ مردم شماری پورے ملک میں ہونے والی مردم شماری 2027 کا حصہ ہے ، جسے ہندستان کی مردم شماری تنظیم نافذ کر رہی ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu