کرناٹک، گجرات، ٹاملناڈو اور اترپردیش میں بہتر مظاہرہ، تلنگانہ میں 4900 کروڑ کلکشنحیدرآباد۔ 17 مئی (سیاست نیوز) ملک میں جی ایس ٹی کلکشن کے معاملہ میں مہاراشٹرا نے دیگر ریاستوں پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ اپریل 2026 تک ملک میں جی ایس ٹی کی وصولی کے بارے میں تمام ریاستوں کا سروے کیا گیا جس میں مہاراشٹرا، کرناٹک، گجرات، ٹاملناڈو اور اترپردیش کا مظاہرہ بہتر رہا۔ مہاراشٹرا میں جی ایس ٹی کی وصولی 22929 کروڑ درج کی گئی۔ کرناٹک میں 9958 کروڑ، گجرات 9916 کروڑ، ٹاملناڈو 8413 کروڑ اور اترپردیش میں 10178 کروڑ جی ایس ٹی وصول کیا گیا۔ جی ایس ٹی کی وصولی کا انحصار صنعت سرگرمیوں میں اضافے پر ہوتا ہے اور مذکورہ ریاستوں میں حالیہ برسوں کے دوران صنعتی شعبہ نے غیر معمولی ترقی کی جس کے نتیجہ میں ریاستوں کی معاشی حالت بھی مستحکم ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ مہاراشٹرا ابتداء ہی سے صنعتی ترقی کا مرکز رہا ہے جبکہ کرناٹک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ دارالحکومت دہلی سے مربوط اترپردیش میں صنعتوں کے قیام کے سبب جی ایس ٹی کلکشن میں اضافہ درج کیا گیا۔ ہریانہ میں 5914 کروڑ، دہلی 4379 کروڑ، راجستھان 4927 کروڑ، ہریانہ 5914 کروڑ، مدھیہ پردیش 4201 کروڑ، مغربی بنگال 5116 کروڑ، اڈیشہ 3046 کروڑ، تلنگانہ 4900 کروڑ اور آندھرا پردیش میں جی ایس ٹی کلکشن 3797 کروڑ ریکارڈ کیا گیا۔ 1؍F

