Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ میں گرمی کی شدت ' لو کا قہر ' ایک ہی دن میں 22 اموات

تلنگانہ میں گرمی کی شدت ' لو کا قہر ' ایک ہی دن میں 22 اموات

سیاست 2 days ago

ضلع ورنگل میں 9 افراد ہلاک ، 25 علاقوں میں درج حرارت 45 ڈگری سے تجاوزحیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ اس وقت آگ کی بھٹی میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ جہاں آسمان سے برستی آگ اور جان لیوا لو نے بڑے پیمانے پر تباہی مچانہ شروع کردیا ہے ۔ تلنگانہ میں سورج کے تور اس قدر تلخ ہوچکے ہیں کہ صرف ایک ہی دن میں لو لگنے کے باعث 22 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ افسوسناک صورتحال ضلع ورنگل میں دیکھنے کو ملی ہے ۔ جہاں شدید گرمی کی لہر سے صرف ایک دن میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس ناگہانی آفت کے بیچ محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویش ناک وارننگ جاری کرتے ہوئے الرٹ کیا ہے کہ سورج کے یہ مہلک اور شدید ترین اثرات آئندہ مزید چار دنوں تک اسی طرح برقرار رہیں گے ۔ جس سے صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ریاست کے طول و عرض میں گرمی کے پچھلے کئی ریکارڈ پاش پاش ہورہے ہیں اور مئی کے مہینے میں پڑنے والی یہ تپش اب برداشت سے باہر ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ کے علاقوں متارام اور موناگلا میں درجہ حرارت 46.5 ڈگری سے اوپر درج کیا جارہا ہے ۔ ریاست کے 25 علاقوں میں درج حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے ۔ اس شدید گرمی اور لو نے عام زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔ سڑکیں دوپہر کے سنسنان نظر آرہی ہیں اور ہاسپٹلس میں لو لگنے اور ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ طبی ماہرین اور محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ چار دنوں بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور سن اسٹروک سے بچنے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔۔ 2/m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu