Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ووٹرس کیلئے ہنگامی الرٹ، /24 جولائی تک فارم جمع نہ کرانا مہنگا پڑے گا

ووٹرس کیلئے ہنگامی الرٹ، /24 جولائی تک فارم جمع نہ کرانا مہنگا پڑے گا

سیاست 3 hrs ago

الیکشن کمیشن کے نوڈل آفیسر چینیا کا اعلان ۔ فارم کے خانہ پری کی بھی رہنمائیریکارڈ کی الجھن ختم SIR-2002 کا پرانا ڈیٹا نہ ملنے پر فارم کا تیسرا کالم بھرنے کی ہدایت
حیدرآباد : /9 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی جامع نظرثانی مہم (SIR) کے تحت تمام شہریوں کیلئے ایک انتہائی اہم اور ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے تربیتی نوڈل آفیسر چینیا نے انتباہ دیا ہے کہ اگر /24 جولائی تک شہریوں نے اپنے اینومریشن فارمس بھرکے اپنے متعلقہ بی ایل او کے پاس جمع نہیں کرائے تو ان کے نام نئی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ فارم جمع نہ کرنے کی صورت میں جب الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈرافٹ ووٹر لسٹ کا اعلان ہوگا تو ایسے شہریوں کو نئے ووٹر کے طور پر دوبارہ فارم ۔ 6 کے ذریعہ نئے سرے سے درخواست دینی ہوگی ۔ نوڈل آفیسر چینیا نے بتایا کہ اگر کسی شہری کو ابھی تک اینومریشن فارم موصول نہیں ہوا ہے تو وہ فوری طور پر الیکشن کمیشن کی آفیشیل ویب سائیٹ یا ECInet ایپ پر جاکر اپنے پولنگ بوتھ سے متعلقہ آفیسر کے نمبر پر کال کریں وہاں سے فارم خود لاکر شہریوں کو فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر بی ایل او فون کا جواب نہیں دیتے یا تعاون نہیں کرتے توشہری فوری طورپر اپنے علاقہ کے (ERO) الیکٹورل رجسٹریش آفیسرے سے شکایت درج کراسکتے ہیں ۔ عوام میں “SIR-2002” کے کالم کو لے کر پائی جانے والی تشویش پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے تین آسان طریقے بتائے ۔ نوڈل آفیسر چینیا نے بتایا کہ مسودہ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد جو لوگ اپنا پتہ تبدیل کروانا چاہتے ہیں وہ فارم ۔ 8 پر کرکے اپنے موجودہ رہائشی علاقے کے (ERO) کو جمع کراسکتے ہیں ۔ پرانے اضلاع کے ریکارڈ چونکہ سال 2002 ء میں صرف پرانے اضلاع اور اسمبلی حلقہ تھے ۔ اس لئے فارم میں وہی پرانی تفصیلات لکھی جائے ۔ اس وقت ریاست آندھراپردیش کا کالم ہوگا ۔ اگر کسی نے غلطی سے تلنگانہ لکھ دیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں وہ فارم مسترد نہیں ہوگا ۔ اینومریشن فارم کے ساتھ فی الحال کوئی بھی سرٹیفکیٹ یا دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر الیکشن کمیشن کو کسی فارم پر کوئی شک ہوگا تو ERO باقاعدہ نوٹس جاری کرے گا اور اس وقت مانگی گئی دستاویزات دکھانا کافی ہوگا ۔ نوڈل آفیسر نے کہا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد یہ فارمس ہرگز نہ بھریں ۔ اس طرح اگر کسی کا ووٹ دوسری ریاست میں بھی ہے تو وہ کسی ایک ہی جگہ کا انتخاب کریں دونوں جگہ ووٹ رکھنے پر الیکشن کمیشن قانونی کارروائی کریگا ۔ 2/y

.1 پہلا طریقہ جن شہریوں کا نام سال 2002 ء کی پرانی ووٹر لسٹ (SIR-2002) میں موجود ہے وہ فارم کا پہلا باکس کالم بھریں ۔
.2 دوسرا طریقہ : جو لوگ 2002 ء میں ووٹر نہیں تھے (یا کم عمر تھے) وہ دوسرے باکس کے کالم میں اپنے والد ۔ والدہ ۔ دادا ۔ دادی ۔ نانی یا نانی کی 2002 ء کے ووٹر لسٹ کی تفصیلات درج کریں ۔
.3 تیسرا طریقہ : جو لوگ ان دونوں تفصیلات سے ناواقف ہیں اور جن کا پرانا ریکارڈ نہیں مل رہا ہے وہ بالکل پریشان نہ ہوں بلکہ تیسرے خانے کا کالم بھردیں ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu