Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آبنائے ہرمز سے24 گھنٹوں میں 26جہازوں کو گزرنے میں مدد فراہم کی : پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز سے24 گھنٹوں میں 26جہازوں کو گزرنے میں مدد فراہم کی : پاسداران انقلاب

سیاست 3 days ago

تہران : 21مئی ( یو این آئی ) پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 26 بحری جہازوں کی آمدورفت ان کی نگرانی اور اجازت سے مکمل کی گئی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہاز ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطے اور اجازت کے بعد ہی سفر کر رہے ہیں۔ایران کی خلیجی آبنائے اتھارٹی نے ایک نیا بحری نقشہ بھی جاری کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کے مخصوص علاقوں کو 'کنٹرولڈ میری ٹائم زون' قرار دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق کسی بھی جہاز کو ایرانی اجازت کے بغیر ان علاقوں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق یہ کنٹرولڈ زون ایران کے علاقے کوہِ مبارک سے لے کر فجیرہ کے جنوب تک اور جزیرہ قشم سے ام القوین تک پھیلا ہوا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت محدود کردی تھی، جس کے جواب میں امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر سخت پابندیاں عائد کیں۔ماہرین کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد توانائی برآمدات آبنائے ہرمز سے گزرتی ہیں، اسی لیے اس اہم گزرگاہ میں رکاوٹ کے باعث عالمی تیل اور توانائی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu