حیدرآباد ۔22۔ مئی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے عیدالاضحی کی تاریخ کو 27 مئی کے بجائے 28 مئی مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ مرکزی وزارت پرسونل اینڈ ٹریننگ کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکمہ جات کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیل 27 مئی مقرر کی گئی اور 2026 کی تعطیلات میں شامل کیا گیا تھا۔ رویت ہلال کے تحت عیدالاضحیٰ 28 مئی کو مقرر ہے ، لہذا تعطیل کی تاریخ 27 مئی کے بجائے 28 مئی مقرر کی جاتی ہے۔1/k

