Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اندراماں ہاؤزنگ کے تحت 2.90 لاکھ مکانات تعمیر کے مرحلہ میں

اندراماں ہاؤزنگ کے تحت 2.90 لاکھ مکانات تعمیر کے مرحلہ میں

سیاست 1 week ago

اسکیم کے دوسرے مرحلہ کا 2 جون کو آغاز ، وزیر ہاؤزنگ سرینواس ریڈی کا وزراء کے ساتھ جائزہ اجلاسحیدرآباد ۔15۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ اندراماں ہاؤزنگ کے تحت مستحق خاندانوں کو مکانات کی فراہمی کی اسکیم میں کوئی رکاوٹ کی گنجائش نہیں ہے اور یہ ایک جاریہ اسکیم ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی عادل آباد میں 2 جون کو اندراماں ہاؤزنگ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کریں گے۔ سرینواس ریڈی نے متحدہ کھمم اور ورنگل ضلع کے وزراء اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ ریاستی وزراء وی سری ہری ، بی انوسویا سیتکا ، کونڈا سریکھا، پونم پربھاکر ، ارکان پارلیمنٹ وی نریندر ریڈی ، بلرام نائک نے شرکت کی ۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ کوئی بھی بے گھر غریب خاندان اسکیم سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے استفادہ کنندگان کے انتخاب کیلئے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے اور وہ وزراء اور عوامی نمائندوں سے مشاورت کے ذریعہ فہرست کو قطعیت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اراضی رکھنے والے غریبوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے تین مراحل میں پانچ لاکھ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 3 لاکھ مکانات منظور کئے گئے ۔ ان میں 2.90 لاکھ منظور کئے گئے مکانات تعمیر کے مختلف مراحل میں ہے ۔ 50,000 سے زائد مکانات میں استفادہ کنندگان منتقل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چار ماہ میں دو لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ ہر اسمبلی حلقہ کے لئے 3,500 مکانات منظور کئے گئے اور قبائلی علاقوں میں اضافی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا اکہ دیہی علاقوں کے بعد دوسرے مرحلہ میں شہری علاقوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔ تلنگانہ میں زیر تکمیل ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ کا مرحلہ جاری ہے۔1/k/m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu