Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عمر خالد کو والدہ کی سرجری میں شرکت کیلئے 3دن کی عبوری ضمانت

عمر خالد کو والدہ کی سرجری میں شرکت کیلئے 3دن کی عبوری ضمانت

سیاست 2 days ago

نئی دہلی 22 مئی:(ایجنسیز) دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو دہلی فسادات کیس میں گرفتار عمر خالد کو اپنی والدہ کی سرجری کے سلسلے میں تین دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں یکم ؍جون سے 3جون تک راحت فراہم کی ہے۔عدالت نے عمر خالد کو ایک لاکھ روپے کے شخصی مچلکے پر عبوری ضمانت دی۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ضمانت کی مدت کے دوران وہ قومی راجدھانی خطے کے اندر ہی رہیں گے، گھر پر قیام کریں گے اور صرف اسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ اور جسٹس مدھو جین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ چونکہ اپیل کنندہ کی والدہ کی سرجری ہونے والی ہے، اس لیے عدالت ہمدردانہ بنیاد پر تین دن کی عبوری ضمانت دینے کیلئے آمادہ ہے۔ عمر خالد نے سیشن عدالت کی جانب سے 19 مئی کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے عدالت سے پندرہ دن کی عبوری ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے چچا کے چہلم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور اپنی والدہ کی دیکھ بھال بھی کرنا چاہتے ہیں۔ ، جن کی سرجری ہونے والی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu