میچ فیس غزہ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان'4اکٹوبر کو دوسرا میاچ
ڈیبریسن، ہنگری ۔28؍ستمبر ( ایجنسیز ) آئرلینڈ نے یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں اسرائیل کو 3-0 سے شکست دے دی۔ غزہ میں جاری جنگ کے خلاف آئرلینڈ میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیلوں کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلہ نے بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی۔آئرش کھلاڑیوں نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر میچ کے دوران سیاہ بازو بند باندھے۔ میچ میں آئرلینڈ نے پہلے ہاف میں تین گول اسکور کیے۔ اسرائیل کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے مطالبات بھی کئے گئے۔ آئرلینڈ گول کیپر نے بھی دونوں میچوں سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور لوگوں کا قتل غلط ہے۔آئرلینڈ کے کھلاڑیوں نے میچ فیس غزہ کیلئے انسانی امداد میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 4 اکتوبر کو سربیا کے شہر باچکا ٹوپولا میں کھیلا جائے گا۔

