Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
روپیہ تاریخی نچلی سطح سے ابھرا، ڈالر کے مقابلے میں 49 پیسے کی مضبوطی

روپیہ تاریخی نچلی سطح سے ابھرا، ڈالر کے مقابلے میں 49 پیسے کی مضبوطی

سیاست 2 hrs ago

ممبئی، 21 مئی (یواین آئی )انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں آج ہندوستانی روپئے نے اچھی واپسی کی ہے ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 49.50 پیسے مضبوط ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 96.36 روپے درج کی گئی۔واضح رہے کہ کل ہندوستانی کرنسی 16 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 96.86 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی، جو روپے کی قدر میں بڑی گراوٹ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر بی آئی نے تجارتی بینکوں کے ذریعے ڈالر کی فروخت کی، جس سے روپے کو سہارا ملا اور وہ اپنی تاریخی نچلی سطح سے ابھرنے میں کامیاب رہا۔ روپیہ آج صبح 61 پیسے کی بڑی برتری کے ساتھ 96.25 روپے پر کھلا۔ دورانِ کاروبار اس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور یہ زیادہ سے زیادہ 96.05 روپے اور کم سے کم 96.60 روپے کی سطح تک گیا۔اگرچہ روپے نے مضبوطی دکھائی، لیکن عالمی مارکیٹ کے دو بڑے عوامل نے اس کی مزید بہتری کو محدود رکھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu